• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات کے ہمراہ پولیس افسران کھڑے ہیں
موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات کے ہمراہ پولیس افسران کھڑے ہیں

موٹر وے پر حادثے کا شکار ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

موٹر وے پولیس کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید