• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب ن لیگ ، پیپلز پارٹی کا ڈسا ہواہے ،حسان خاور

لاہور(نمائندہ جنگ) معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کھوکھلے وعدوں، کھلی منافقت اور دوغلی پالیسی کے ڈسے ہوئے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی عوام سے مخلص ہیں تو آئیں بائیں شائیں کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی بڑھانے کے جرم میں برابر کی شریک ہیں۔ صوبے کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا آغاز کر کے یہاں کی عوام کو اسکا جائز حق دیا۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
لاہور سے مزید