روس سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی ایونیکا نے درخت پر تیز تیز ’مُکے‘ مار کر اس کے ٹکڑے کر ڈالے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
طاقتور بچی ایونیکا کے والد کئی سالوں سے بطور باکسنگ ٹرینر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ایونیکا 3 سال کی عمر سے باکسنگ کی پریکٹس کررہی ہیں ۔
12 سالہ ایونیکا نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کر دیا ہے اور اس کی خواہش ہے وہ باکسر بن کر اپنے والد کا نام روشن کرے۔