• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک ایران اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں

کھیل، ثقافت اور دیگر شعبے میں باہمی ترقی کے لئے ایران ہمارےوطن پاکستان کے لیے ایک اہم ہمسایہ برادر اسلامی ملک ہے، ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے جنوبی ایشیا کے نقشے پر نئے نمودار ہونے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو تسلیم کیا۔ 

ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون خاصا مثالی رہا ہے، ،اس وقت ایران میں کھیلوں کی جدید سہولتیں ہیں، اس کے پاس دنیا کے بہترین کوچز ہیں جن سے ہم اپنے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دلاکر مستقبل کے اہم مقابلوں کے لئے تیار کرسکتے ہیں۔ 

خاص کر انڈور گیمز ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، جمناسٹک، مارشل آرٹس میں ہمیں ایران سے مدد لینی چاہئے،خواتین کھلاڑیوں کی تر بیت کے لئے بھی ایران سے مدد لی جاسکتی ہے، ہماری خواتین بہت زیادہ باصلاحیت ہیں مگر جدید قوانین اور کھیل کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگہی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اہم مقابلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دونوں ممالک میں کھیل اور ثقافت میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پاک ایران اسپورٹس اینڈ کلچر فورم کا قیام گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔

یہ ایک علاقائی غیر سرکاری ادارہ ہے جو دو برادر مسلم پڑوسی ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافت کے مضبوط رشتے کو فروغ دینے اور فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے جس کے عہدے دار خالصتاً پیشہ ور جذبے سے سرشار اپنے اپنے ملک میں کھیلوں اور ثقافت کے میدان میں بہترین کام کرنے اور دوطرفہ طور پر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا نے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس فورم کے تحت رواں اور اگلے سال پاک ایران انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور پاک ایران انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کراچی،لاہور اور تہران میں منعقد ہوں گے جس میں دونوں ملکوں کے فن کار اور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، یہ مقابلے تعلقات کی بہتری کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی صلاحیتوں میں خوش گوار تبدیلی لانے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گے۔( راقم الحروف پاک ایران کھیل وثقافت فورم کی چیئر پرسن ہیں)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید