بیجنگ (اے ایف پی /جنگ نیوز )چین میں تین سرکاری عہدیداروں کو بدعنوانی کے الزام پر حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جن میں سے ایک بڑے بینک کے سابق نگران رہ چکے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف مہم میں 10لاکھ سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے،اے ایف پی نے پیر کو مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عہدیداروں کی برطرفی کا یہ اقدام تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا۔