• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13سماج دشمن گرفتار ، منشیات، اسلحہ ، 5موٹر سائیکل اور پتنگیں بر آمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) 13 سماج دشمن گرفتار کر لیے گئے۔ منشیات اسلحہ ، موٹر سائیکل اور پتنگیں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے 24 بھکاریوں کو بھی پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا۔ وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیما نے پر کریک ڈاؤن کے دوران موٹر سائیکل چوری، منشیا ت فروشی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث سات قانو ن شکن عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے پا نچ مسروقہ موٹر سائیکل، اڑھائی کلو گر ام سے زائد منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔ ایس ڈی پی اوگوجرخان کی سربراہی میں ایس ایچ اومندرہ وٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رئیس احمد کو گرفتار کرلیا۔ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شعیب اوربلال کو گرفتارکرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے3ملزمان گرفتار، 20 لٹر شراب،1بوتل شراب اور120پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناء ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔