• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا پریکٹس میچ ٹائی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کا پریکٹس میچ ٹائی ہوگیا ۔ منگل کونیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پانچ وکٹوں پر 150رنز بنائے ۔ وسیم جونئیر 33، دانش عزیز اور محمد اخلاق نے 26،26 رنز بنائے۔ نظر ثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے ایک وکٹ پر 164 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 48 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ۔ شرجیل خان 46رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کلارک نے 31 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے۔

اسپورٹس سے مزید