کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مردوں کے 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے کے دارالحکومت مناما میں حسنین امارات کے محمد عمر کو3-0 سے ہراکر انڈر 17 پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔