• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ رینکنگ: جو روٹ نمبر ون بیٹر بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ میں ہیری بروک کی جگہ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ سعود شکیل 12ویں نمبر موجود ہیں۔ بولنگ میں اسپنر نعمان علی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ہیری بروک تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے۔ بھارتی کپتان شبمن گل چھٹے سے 9ویں اور رشبھ پنت 8ویں اور جیسوال پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بولنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے آسٹریلوی بولر اسکاٹ بولینڈ چھٹے نمبر پر آگئے۔ مچل اسٹارک 10واں نمبر برقرار رکھ پائے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید