• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اجلاس، اولمپکس میں ٹیموں کی رسائی کا طریقہ طے کیا جائے گا، آج آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس سنگا پور میں جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ توقع ہے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ اور سی ای او سنجیو گپتاپہلی بار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سالانہ اجلاس 20 جولائی تک جاری رہے گا ، اس دوران لاس اینجلس اولمپکس 2028میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کا ر طے کیاجائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے کیلئے ایک تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے، میزبان ہونے کے ناطے امریکا کو براہ راست کوالیفائی کرنے کی جگہ مل سکتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 24 کرنے پر زور دیا جارہا ہے، اجلاس کے سائیڈ لائن پر ایشیا کپ کا معاملہ بھی زیربحث آسکتاہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹوڈویژن فارمیٹ پر بات چیت کا بھی امکان ہے، ٹیسٹ کھیلنے والے بعض کرکٹ بورڈز 13 ممالک پر مشتمل ون ڈے سپر لیگ کی بحالی کے حق میں ہیں، چیف ایگزیکٹوکی میٹنگ میں سی او او پی سی بی سمیر احمد سید کی شرکت کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید