• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نے سری لنکا سے ٹی 20 سیریز جیت لی، پاکستان کیلئے خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 جیت کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔بدھ کو کولمبو میں بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 132 رنز بنائے، پتھم نسانکا 46، داسن شاناکا 35 جبکہ کامندو مینڈس 21 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکا، مہدی حسن نے11 رنز کے عوض چار وکٹ لئے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے دو وکٹ پر133 رنز بناکر 8 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ تنزید حسن73، توحید ہردوئے27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لٹن داس 32 رنز بناکر آ ؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید