• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوفرا آرچر بھارت سے دو میچز، ایشز میں شرکت کیلئے پرعزم

لندن (جنگ نیوز) انجری کے باعث چار سال تک ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے والے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کھوئے وقت کی تلافی کیلئے بے تاب ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کھیل کر آسٹریلیا میں اگلی ایشز سیریز میں منتخب ہونے کیلئے پرعزم ہیں ۔ آرچر نے لارڈز میں تیسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مکمل رفتار کے ساتھ بولنگ کرکے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلش ٹیم انتظامیہ آرچر کی کہنی اور کمر کی انجریز سے صحت یابی کے بعد ا ورک لوڈ کے حوالے سے محتاط ہے ۔ تاہم آرچر کہتے ہیں اگر وہ مجھے کھیلنے دیں تو میں بھارت کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ کھیل سکتا ہوں۔ میں یہ سیریز ہارنا نہیں چاہتا۔ میں ایشز کھیلنا چاہتا ہوں۔ اور اس کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔بھارت کے خلاف چوتھا ٹیسٹ 23 جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید