• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کیلئے بات چیت جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان تاحال ون ڈے سیریز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ویسٹ انڈین حکام اور پی سی بی کے درمیان آئی سی سی اجلاس کے سائیڈ لائن پر بھی ملاقات ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں دوسرے مرحلے میں ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ زیادہ ون ڈے میچز کھیلے جائیں۔ ویسٹ انڈیز بورڈ نے تصدیق کی کہ شیڈول پر پی سی بی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ بورڈ کے سی ای او کرس ڈیہرنگ نے آئی سی سی کانفرنس کیلئے سنگاپور جاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ شیڈول جوں کا توں برقرار ہے، ہم اس معاملے پر پی سی بی کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سنگاپور میں مزید مشاورت کریں گے۔ اصل شیڈول کے مطابق، تین ٹی ٹوئنٹی 1، 2 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں ہیں، اس کے بعد 8، 10 اور 12 اگست کو تروبا، ٹرینیڈاڈ میں ون ڈے میچز ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید