کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہرارے اسپورٹس کلب میں بد ھ کو تین ملکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا 21رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 173رنز بنائے۔ ٹم رابنسن 75رنز 57گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ ناکام ٹیم 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ڈیوالڈ بریوس 35 اور جارج لنڈے 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میٹ ہنری اور جیکب ڈفی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جیمی نیشم نے ساتویں بار صفر پر آؤٹ ہوکرگرینڈ ہوم کا ریکارڈ توڑ دیا۔