پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ہی ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کرلیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے نائب کپتان کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، شاہین آفریدی کپتان ہیں اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ غیرملکی پلیئرز پہنچ گئے، باقی ایک سےدو دن میں آجائیں گے، انٹرنیشنل پلیئرز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پابند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ کراچی میں جلد ہائی پرفامنس سینٹر تیار کرلیں گے، نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل 7 کل سے شروع ہورہا ہے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔