• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال میں یورالوجی بلاک اور ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال میں قائم نئے یورالوجی بلاک اور ڈائلیسز سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیااور ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ اور ان کی ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں، اور یورالوجی کے نئے ڈیپارٹمنٹ کی وجہ سے ڈائیلسز کے مریضوں کی تکالیف ختم ہوں گی ۔
لاہور سے مزید