• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو

پشاور (لیڈی ر پورٹر)کمشنر فیڈ رل بورڈ آف ریونیوعرفان عزیز نے کہا کہ تاجر برادری کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، جو بھی مسئلہ ہو ہم قانون کے مطابق حل کرینگے، ہم دوستانہ ماحول پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے بزنس مین پینل پاکستان کے صوبائی نائب صد ررشید احمد پراچہ کی قیادت میںکوہاٹ چیمبر وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انچارج کوہاٹ اسسٹنٹ کمشنر اقبال نور، کوہاٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر سفیان رحمان،نائب صدر محسن عتیق، سابقہ صدر اسد جاوید، معروف سماجی کارکن اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن چیئرمین ایثارعلی بنگش نے شرکت کی۔ بزنس مین پینل پاکستان خیبرپختونخوا کے نائب صدر رشیدپراچہ نے کہاکہ کوہاٹ چیمبر آف کامرس تاجر برادری کوفائلر بننے کی ترغیب دینے اور اس کے فوائد بارے آگاہ کرتا رہتا ہے لیکن چند حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تاجر ٹیکس رجسٹریشن نہیں کر پاتا، حکومت کو بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے عوام دوست پالیسیاں بنانی چاہئے تاکہ لوگ اپنے آپ کو رجسٹر کرسکیںتاکہ حکومت کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو اور ٹیکس کلیکشن بڑھ سکیں ۔اقبال نور اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہمارے دروازے بزنس کمیونٹی کے ہروقت کھلے ہیں اور بلاخوف رابطہ رکھیں۔ آخر میں کمشنران لینڈ ریونیو عرفان عزیزاوراسسٹنٹ کمشنرو اقبال نور کو کوہاٹ چیمبر کی کتاب بھی پیش کی گئی
پشاور سے مزید