پشاور (اے پی پی) مردان میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام کو تحفظ کا احساس دلانے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ایس پی سٹی ماریہ مصطفی اور اے ایس پی سٹی ملک بیدار بخت کی قیادت میں سٹی ڈویژن اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا ۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر عوام کو پیغام دیا گیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے مردان پولیس ہر وقت مستعد اور الرٹ ہے۔