پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنےجرائم ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان جرائم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔