• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کے 2022 ء کےعہدے داروں کے چناؤ کے لیے آج جمعہ کو پولنگ ہوگی، 2855 ممبران صبح ساڑھے 9 بجے سے رات 8 بجے تک اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ صدر کے عہد ے کیلئے سات امیدوار، نائب صدور کے تین عہدوں کیلئے 13، خاتون نائب صدر کے عہدے کیلئے چار ، سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4 ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 11خاتون جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4، فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4،جنرل باڈی کے 15ارکان کے عہدوں کیلئے 56 امیدوارجبکہ جنرل باڈی میں خواتین کی دو نشستوں کیلئے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید