• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نااہلی کیس سے میرا تعلق نہیں، جہانگیر ترین


حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر تخت بائی پہنچنے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ بار کونسل نے از خود دائر کیا، وکلاء کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ وہ نااہلی کیس میں فریق ہیں نہ سپریم کورٹ بار کونسل نے ان کےساتھ کوئی مشورہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سوات میں بھی ایم پی اے فضل حکیم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید