• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر مقبوضہ کشمیر کے تین طالبعلم اکتوبر سے تاحال زیر حراست

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت تین طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

تینوں اسٹوڈنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقہ جات سے ہے، اتر پردیش پولیس نے ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد کو آگرہ کے ایک ہاسٹل سے گرفتار کیا۔

انجینئرنگ کے طالب علم یہ تینوں لڑکے اس وقت سے جیل میں قید ہیں، ضمانت کی تمام تر درخواستیں منظور نہیں ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید