• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کیلئے قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینا مودی کا شرمناک عمل ہے، پریانکا گاندھی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کیلئے قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینا مودی کا شرمناک عمل ہے، نیتن یاہو فلسطینی قوم کو صفحہ ہستی سے مٹارہا ہے اور مودی حکومت اس پر جشن منا رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت 60 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے بعد انسانی امداد کے حق میں ووٹ نہ دینا شرمناک ہے اور بھارتی حکومت کا فیصلہ اس ملک کی سامراج مخالف پالیسی سے انحراف ہے۔
اہم خبریں سے مزید