• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی وغیر قانونی راستوں سے 28 ہزار پیدل چلنے والوں پر جرمانے

دبئی (سبط عارف) دبئی پولیس نے رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں غیر قانونی راستوں سے پیدل گزرنے (جی واکنگ) پر 28ہزار سے زائد جرمانہ عائد کئے ہیں۔ دبئی میں “جی واکنگ” (غیر اجازت شدہ جگہ پر سڑک عبور کرنا) پر کم از کم جرمانہ 400درہم ( یعنی 30ہزارپاکستانی روپے) ہے۔ تاہم، نئے ٹریفک قوانین کے تحت، اگر “جے واکر” کسی تیز رفتار (80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) سڑک پر غیر قانونی عبور کی وجہ سے حادثہ کا باعث بنتا ہے ، تو یہ جرمانہ 5,000 سے 10,000 درہم ( تین لاکھ 85 ہزارسے 7 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے ) تک بڑھ سکتا ہے، اور اس کے ساتھ کم از کم تین ماہ قید بھی ہوسکتی ہے۔ دبئی پولیس نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ “جی واکنگ” (غیر اجازت شدہ جگہ پر سڑک عبور کرنا) پر 28,027 جرمانے عائد کیے ہیں جبکہ 15,029 بغیر نمبر پلیٹ والی الیکڑونک اسکوٹر ضبط کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید