• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سابق نام نہاد IT کمپنی کے مالک و ملزم کی کراچی کی IT کمپینیز کیخلاف سازشیں

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی کی وہ آئی ٹی کمپنیز جو لیگل اور شفاف طریقے سے کام کر کے لاکھوں ڈالر کا ماہانہ زر مبادلہ پاکستان منتقل کرتی ہیں ان کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازشیں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ 15 یوم سے متعلقہ اداروں میں دو سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیز کے خلاف زیادہ تر غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اپریل کے مہینے میں یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے ایک امریکی کمپنی جو خطرناک کیمیکلز کو ویب سائٹ پر فروخت کر رہی تھی اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی ویب سائٹ بھی بند کر دی اور اس کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور اگر جرم ثابت ہو گیا تو مذکورہ کمپنی پر 50کروڑ ڈالر تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ایک سابق نام نہاد آئی ٹی کمپنی کا مالک جو خود بھی ملزم رہ چکا ہے اس پریس ریلیز کو پاکستان کی ایک کمپنی کے نام کے ساتھ منسلک کر دیا تاکہ پاکستانی ادارے ان آئی ٹی کمپنیز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ مذکورہ دو خبریں اس ماضی کے ملزم نے دو غیر ملکی صحافیوں کے ذریعے تحریر کروائے اور سوشل میڈیا پہ ڈلوائے ہیں۔ NCCIA کے متعلقہ افسران کو بھی اس سازش کے متعلق علم ہے۔
اہم خبریں سے مزید