پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نےکہا ہے کہ یورپی یونین مکمل اتفاق رائے کے ساتھ اس مؤقف پر قائم ہے کہ گرین لینڈ، جو کہ ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈکوفروخت کیا جائے گانہ ہی چھیناجائے گا۔ نیٹو اورنارڈک اور آرکٹک ریاستوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نےآرکٹک کے وسیع و عریض جزیرے کے دورے کے دوران گرین لینڈ کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک اس مؤقف پر متفق ہیں کہ گرینڈ لینڈکو نہ چھینا جائے گا اور نہ ہی فروخت کیا جائے گا۔