• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے خاموش کرانے کے دو طریقے، ہٹا دیں یا مطالبات پورے کریں، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے کے فورکیلئے 40 ارب روپے مانگے مگر 3ارب روپے ملے، لاہور،بہاولنگر اور ساہیوال کے موٹر وے بن سکتے ہیں تو کراچی کو سو ارب کیوں نہیں مل سکتے، یہ شہر اس ملک کو سو فیصد ریونیو دیتا ہے، مجھے خاموش کرانے کے دو طریقے ہیں میئر شب سے ہٹوا دیں یا مطالبات پورے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایمپریس مارکیٹ میں نوتزئین شدہ گوشت مارکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر کونسل ممبران بھی موجود تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سب مافیاز سے لڑ رہے ہیں، ماضی میں لوگ مافیاز سے معافی مانگ کر سر جھکا لیتے تھے مگر ہم نہیں چاہتے چائنا کٹنگ ہو یا کسی کا کاروبار خراب ہو، ہم تمام کام اچھے طریقے کرنا چاہتے ہیں لوگ اپنا کاروبار بھی کریں۔
اہم خبریں سے مزید