اسلام آباد(تنویر ہاشمی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کے مطابق پاکستان کی 38آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، رواں سال اہم فصلوں کی پیداوار میں کمی،کاشتکاوروں کو جدید طریقوں ،کھاد، بیج، پانی کی فراہمی میں دشواری ودیہی علاقوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہے جہاں نہ صرف خوراک کی رسائی محدود ہے بلکہ غربت، بیروزگاری اور تعلیم کی کمی نے مسائل کو گھمبیر بنا دیا ہے رپورٹ کے مطابق آبادی میں تیزی سے اضافے سے خوراک کی طلب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ خوراک کی مطلوبہ پیداوار کی رفتار نظر نہیں آتی اس سے مسئلہ زیادہ سنگین ہوتا جارہا ہے، رواں مالی سا ل اہم ترین فصلوں گندم ، مکئی، چاول ، گنا، چاول اور دالوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔