کراچی ( افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی اور حملوں کے باعث 6 ملکوں کی فضائی حدود بند ہے۔ مختلف ممالک کی پروازوں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کا فلائٹ اپریشن بھی متاثر ہونے لگا ہے۔ اتوار کو مختلف ایئرپورٹس کی 10پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ 90 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق نجف کراچی، تہران لاہور، اسلام اباد باکو، کابل اسلام آباد اور اسلام اباد گلگت کی 10پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ سے 19 بین الاقوامی سمیت 24 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی 23، ملتان کی 6، فیصل اباد کی 5، سیالکوٹ کی 4، پشاور کی 8، کوئٹہ کی 6 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ کی 14 پروازوں میں تاخیر ہوئی شارجہ لاہور کی نجی ایئر کی ایک پرواز کی آمد میں 15 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔