اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار15 جون تک 16ہزار 413حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔اتوار 15جون کو 20پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچے۔ اتوار کو اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اتریں۔اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئی ۔ تر جمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔