کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر متعدد وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور نے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محمد نور الدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کرلیا،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم (لندن)سے ہے، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ اوربھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم پر سال 2019تک مختلف قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ سال 2021میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی ایف آئی آرز درج ہیں۔ ملزم متعددبار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔