• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ بہت جلد صارفین کے لیے ایک اہم فیچر پیش کرنے والا ہے ۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن کو کسی بھی ممبر کی چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔ واٹس ایپ گروپ کے جتنے بھی ایڈمن ہوں گے انہیں نئے فیچر کے تحت کسی بھی گروپ ممبر کی چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہوگا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ہوگا۔پیغام رسانی کی اس ایپ میں ممکنہ نئے فیچر کا مقصد گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے ،تاکہ وہ واٹس ایپ گروپ کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔یہ نیا فیچر کب تک فراہم کیا جائے گا اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید