ٹوکیو(نیوز ایجنسیز / عرفان صدیقی ) جاپان کی پارلیمنٹ میں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد منظور ،جاپانی ایوان زیریں میں یہ قرارداد بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز سے دو روز قبل منظور کی گئی ہے جس میں چین میں انسانی حقوق سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ منگل کے روز اس قرارداد کو مرکزی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اس کی اتحادی جماعت کومیتو، کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور دیگر کے اکثریتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سنکیانگ ایغور نیم خود مختار خطے، تبت نیم خود مختار خطے اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں عالمی برادری حال ہی میں تشویش ظاہر کرتی رہی ہے۔