• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیساتھ اپنے جوہری پروگرام پر ’حقیقی اور منصفانہ‘ معاہدہ چاہتے ہیں، ایران

کراچی(اے ایف پی،نیوزڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ ’ حقیقی اور منصفانہ ’ معاہدہ چاہتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر معاون نے جمعہ کے روز کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ ایک ’ حقیقی اور منصفانہ ’ معاہدہ چاہتا ہے، جس سے اس ہفتے کے آخر میں عمان میں ایک سفارتی محاذ آرائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔طویل عرصے سے ایک دوسرے کے حریف امریکا اور ایران کے درمیان، ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے ہفتے کو مسقط میں بات چیت ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید