کراچی (نیوز ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیرف سے دو ارب ڈالر حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ روزانہ ایک بیان شائع کرتا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی سے وفاقی حکومت کو کتنی رقم ملتی ہے۔کسٹم ڈیوٹی کے 7 اپریل کے اعداد و شمار ، جس میں ٹرمپ کے کچھ پہلے کے محصولات کا اثر بھی شامل ہے ، کے مطابق امریکا نے اس مد میں 215ملین ڈالر (168 ملین پاؤنڈ) تھے۔