بیجنگ (اے ایف پی) چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاو نے عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہ کو بتایا کہ امریکی محصولات غریب ممالک کو "سنگین نقصان پہنچائیں گے"،اس سے انسانی بحران بھی جنم لے سکتا ہے، یہ بات ہفتہ کو وزارت تجارتی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتائی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ نے جمعہ کو ڈبلیو ٹی او کی سربراہ نگوزی اوکونجو-ایویلا کو ایک فون کال میں بتایا کہ امریکی ʼجوابی محصولاتʼ ترقی پذیر ممالک، بالخصوص کم سے کم ترقی یافتہ ممالک کو سنگین نقصان پہنچائیں گے، اور یہاں تک کہ انسانی بحران کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔" وانگ نے مزید کہا، "امریکا مسلسل محصولات کے اقدامات متعارف کروا رہا ہے، جس سے دنیا میں زبردست غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، جس سے بین الاقوامی اور گھریلو طور پر امریکہ کے اندر افراتفری پھیل رہی ہے۔