• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سپریم کورٹ نے سزاؤں پر اقوام متحدہ کا اعتراض مسترد کردیا

کابل(اے ایف پی)افغان سپریم کورٹ نے افغانستان میں دی جانےوالی موت کی سزاؤں پر اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی مذمت کو مسترد کردیا ہے ۔افغان سپریم کورٹ کے ترجمان عبدالرحیم راشد کے مطابق قابل اعتماد گواہوں اور مجرموں کے اعترافی بیانات کے بعدیہ سزائیں شریعت اسلامی کے واضح احکامات کے تحت دی گئی ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی مزمت کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ سزائیں انسانی وقار اور انسانی زندگی کی حرمت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز قتل کے چار مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا ۔ان قاتلوں کو اسپورٹس اسٹیڈیم میں مجمع کے سامنے پھانسی دی گئی تھی ۔یہ سزائیں افغانستان کے تین صوبوں میں دی گئی تھیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید