• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، امریکی بمباری میں مزید 3 افراد شہید

صنعاء (اے ایف پی، جنگ نیوز) یمن کے حوثیو ں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ رات گئے ہونے والی امریکی بمباری میں صنعا میں 3افراد شہید ہو گئے،حوثی میڈیا کے مطابق دارالحکومت صنعا کے علاقےسین پر بمباری کی گئی ۔ یمنی گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی بمباری سے غزہ کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، ان کا کہنا ہے کہ امریکی حملے اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے میزائل حملوں اور بحیرہ احمر میں فوجی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یمن بھر میں روزانہ امریکی حملوں کے باوجود حوثیوں نے غزہ کی حمایت میں اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔یہ تبصرے ٹرمپ کے ان دعوؤں کے جواب میں سامنے آئے ہیں کہ امریکی بمباری مہم کے تحت حوثی کمزور ہو چکے ہیں اور انہیں نقصان پہنچ رہا ہے۔الحوثی نے ٹرمپ کے دنیا کے لئے وسیع تر انداز پر تنقید کی، جس میں امریکی صدر کے محصولات اور تجارتی جنگیں بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید