• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بچت منصوبہ، محکمہ دفاع کے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم

دبئی (سبط عارف)امریکا کا بچت منصوبہ، محکمہ دفاع نے بچت کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیئے،امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے محکمہ دفاع میں اربوں ڈالرز کے معاہدے “فضول خرچی” قرار دیکر فوری طور پر منسوخ کردئیے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں 4 ارب ڈالر کی بچت ہو گی، جو دفاعی ترجیحات جیسے کہ فوج کی مضبوطی اور جدیدیت کے لیے استعمال ہو گی۔امریکی وزیر دفاع نے 5.1 ارب ڈالر کے 15 معاہدوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا ہے۔ ان کانٹریکٹس میں امریکی ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی، ایئر فورس، نیوی اور تحقیقاتی ادارے ڈارپا (DARPA ) جیسے اداروں کے مختلف پروجیکٹس شامل ہیں۔ ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی کے مشاورتی معاہدے منسوخ کردئیے گئے ہیں جن میں نجی کمپنیوں جیسے ایکسنچر، ڈیلائٹ، اور بوزایلن کی خدمات شامل تھیں ۔امریکی ایئر فورس کا کلاؤڈ آئی ٹی سروسز کا معاہدہ بھی ختم کردیا گیا ہے، محکمہ دفاع کے اعلامیہ کے مطابق جسے موجودہ دفاعی وسائل کے ذریعے پورا کیا جا سکتا تھا۔امریکی نیوی کے انتظامی دفاتر کے لیے بزنس پراسیس کنسلٹنگ کے معاہدے بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید