نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہیں، وہ کہنی کی انجری کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ17 فروری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 25 فروری سے شروع ہوگا۔