• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وراثتی سرٹیفکیٹ سے متعلق وزیر قانون کی اہم ہدایات

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جلد از جلد ممکن بنایا جائے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بیرون ملک سے ہی وراثتی سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکیں، عوام کی بھلائی کے لیے قانون میں مزید بہتری اور آسانیاں لانی ہیں، تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ کی زیر صدارت نادرا کے ذریعے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، وزیر قانون نے نادرا کے نمائندے سے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حوالے سے اعداد و شمار کے بارے دریافت کیا۔

نادرا کے نمائندے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 12109 کیسز پاکستان میں نمٹائے جاچکے ہیں، 1630 افراد نے بائیومیٹرک تصدیق کےلیے نادرا کے قائم کردہ بیرون ممالک کاؤنٹرز کا وزٹ کیا۔

 وزیر قانون نے صوبوں کو اس قانون کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں وہاں کے موجودہ وسائل کے مطابق عوام میں آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں، الیکٹرانک ریکارڈنگ اور جدید آلات کے استعمال کو ثبوت ریکارڈ کرنے کے لئے یقینی بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید