• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے معروف طبلہ نواز حشمت خان انتقال کرگئے

پشاور ( وقائع نگار ) خیبر پختونخوا کے ِ سینئر معروف طبلہ نوازحشمت خان پشاور میں 56 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ادا کی گئی اور بعدازاںحضرت بابا قبرستان نواں کلے پشتہ خرہ میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں ہنرمند برادری کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم نے دو بیٹے تین بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں مرحوم حشمت خان 1966 ء کو ضلع خیبر کے علاقہ اکاخیل میرہ میں پیدا ہوئے یاد رہے حشمت خان کافی عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھےوہ اپنے وقت میں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مصروف میوزیشن تھےاور پختونخوا کے تقریباً تمام سینئر گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے مرحوم حشمت خان انتہائی ملنسار اور عاجز طبع انسان تھے اور35 سال سے زائد عرصہ انہوں نے فن موسیقی کی خدمت کی مرحوم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دوبئی اورافغانستان قطر کے دورے بھی کئے خیبر پختونخوا کی ہنرمندبرادری نے معروف طلبہ نواز حشمت خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حشمت خان کی فن موسیقی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے پروفیشنل ہنرمند تھے وہ انتہائی ملنسار اور محبت کرنیوالے انسان تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔
پشاور سے مزید