• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کی ویمن کرکٹر کیتھرین ڈالٹن نے انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے والے محمد الیاس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کیتھرین نے محمد الیاس کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا جس میں محمد الیاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل کی بہت تیاری کی تھی اور وہ اس کے لیے بہت پُرجوش بھی تھے لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔

 محمد الیاس کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کا منتظر تھا اور میں نے بہت محنت بھی کی تھی لیکن بدقسمتی سے انجری آڑے آگئی۔

محمد الیاس کے اس ٹوئٹ پر ردعمل میں آئرش ویمن کرکٹر نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور پہلے سے زیادہ مضبوط واپس آنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شکستوں سے دوچار کراچی کنگز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، کنگز کے اسٹار بولر محمد عامر اور میچ کے دوران زخمی ہونے والے محمد الیاس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز نے محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید