• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلم دشمنی کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے سرکاری کالج میں حجاب پہننے والی طالبات پر تعلیمی ادارے کے دروازے بند کردیے گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ سرکاری کلاج میں حجاب پہننے والی طالبات کا داخلہ بند کرکے ان باپردہ طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا، جس کے بعد طالبات نے کالج کے سامنے مظاہرہ کیا۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ با پردہ طالبات کے خلاف ایکشن حکومت کے کہنے پر لیا جارہا ہے، وہ حجاب اتاریں گی تو انہیں کلاس میں بیٹھنے دیا جائے گا۔

ریاست کرناٹکا میں اب تک باپردہ طالبات کو تعلیمی ادارے میں داخل نہ ہونے دینے کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں۔

کرناٹکا کے سابق وزیراعلی کا کہنا ہے کہ حجاب لینا طالبات کا بنیادی حق ہے، اس معاملے پر حکومت سیاست کر رہی ہے۔

کرناٹکا میں طالبات پر کلاس روم میں حجاب پر پابندی کیخلاف ہائی کورٹ میں 2 درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، جس میں سے ایک درخواست پر 8 فروری کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید