• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور جہاں کی لتا منگیشکر سے متعلق وہ پیشگوئی جو درست ثابت ہوئی

اپنے کیرئیر کے ابتدائی برسوں میں لتا  منگیشر کو ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں  کے سامنے گانے کے لیے کہا گیا۔
اپنے کیرئیر کے ابتدائی برسوں میں لتا منگیشر کو ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کے سامنے گانے کے لیے کہا گیا۔

لتا منگیشکر اتوار کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں لیکن وہ اپنے پیچھے تین درجن زبانوں میں گائے گئے ہزاروں گانوں کی میراث چھوڑ گئیں۔

 انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر میں کیا تھا اور بھارتی پلے بیک میوزک کے لیجنڈز جیسے محمد رفیع، کشور کمار، مکیش، ادت نارائن، کمار سانو، سونو نگم وغیرہ کے ساتھ کام کیا۔

اپنے کیرئیر کے ابتدائی برسوں میں لتا منگیشر کو ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں  کے سامنے گانے کے لیے کہا گیا۔

 بھارت رتن جیتنے والی گلوکارہ کی زندگی کے اس پہلو کا انکشاف مصنفہ اور فلمساز نسرین مُنّی کبیر نے اپنی کتاب میں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’1945  میں وہ فلم ’بڑی ماں کے سیٹ پر موجود تھیں، فلم ماسٹر ونائک نے اُن کا تعارف ملکہ ترنم سے کروایا۔‘

ماسٹر ونائک نے نور جہاں اور لتا منگیشکر کا تعارف کرواتے ہوئے لتا منگیشکر سے گانے کی فرمائش کی۔

لتا منگیشکر نے ماسٹر کے کہنے پر میڈم نور جہاں کو’راگ جیجونتی‘ گاکر سُنایا، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم ’واپس‘ کا گیت ’جیون بیکار ہے تمہارے بنا‘ گایا۔

 مصنفہ کے مطابق ’جب لتا نے نورجہاں کے سامنے گانا شروع کیا تو انہیں اپنے والد کے الفاظ یاد آگئے کہ جب تم اپنے گرو کے سامنے گانا گاؤ تو خود کو بھی گرو سمجھو۔‘

لتا نے نسرین منی کو بتایا کہ میں نے اپنے ذہن میں والد صاحب کی بات کو رکھا اور نور جہاں کے سامنے کھل کر گایا۔

نور جہاں نے نوجوان لتا منگیشکر کا گانا سُن کر اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ ایک بڑی گلوکارہ بنے گی۔

نورجہاں کی یہ پیشگوئی سو فیصد درست ثابت ہوئی، اور جب موسیقی کا یہ چراغ اپنے اختتام کو پہنچا تو بھارتی میڈیا میں یہ نورجہاں کی یہ پیشگوئی گردش کرنے لگی۔

خاص رپورٹ سے مزید