• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا پی ایس ایم اے سے اوپن ٹینڈر کے ذریعے چینی خریدنے پر غور

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک کی شوگر مارکیٹ میں چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ پیر کی شام کم سے کم 80روپے اور زیادہ سے زیادہ 81روپے 75پیسے ہو گئے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کی اس پیشکش پر غور شروع کر دیا ہے کہ چینی کے سٹرٹیجک ذخائر 3سے پانچ لاکھ ٹن کی خریداری کیلئے اوپن ٹینڈر مانگے جائیں اور 84میں سے جو شوگر ملیں کم سے کم قیمت پر چینی دینے کی پیشکش کریں گی خصوصی کمیٹی اُن کو چینی فراہم کرنے کیلئے لیٹر لکھے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے تین سے پانچ لاکھ ٹن بفر سٹاک چینی کا بنائے گی۔ ادہر سوموار کی شام لوئر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 8ہزار روپے ٹن کر دیئے گئے جبکہ اَپر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 8ہزار 65روپے فی ٹن ہو گئے۔ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 8ہزار 75روپے فی ٹن کر دیئے گئے۔ وسطی پنجاب کی شوگر ملوں نے 8ہزار 175روپے فی میٹرک ٹن اپنے ریٹ کر دیئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے 8ہزار 175روپے فی ٹن کلوزنگ ایکس ملز ریٹ کئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید