• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی کیلئے حوالہ، ہنڈی اور فنڈنگ کا ملزم گرفتار


غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے حوالہ، ہنڈی اور مقامی فنڈنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کے لیے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی حساس ادارے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرکے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کے اعلیٰ افسر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق اعلیٰ افسرکا نام سید وصال حیدر نقوی ہے، جسے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کےلیے حوالہ، ہنڈی اور مقامی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ایچ بی ایف سی میں گریڈ 19 کا اعلیٰ افسر گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ اس گینگ کے 13 ملزمان کو مشترکہ کارروائی میں 27 جنوری کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزمان بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایما پر کام کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان پاکستان میں حوالہ اور ہنڈی کا کام کرنے کے ساتھ ان نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں کام کر رہے تھے اور اس دوران انتہائی بھاری رقوم کا حوالہ ہنڈی کرچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید