• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ، ماہر نفسیات کی رائے


پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے پر ماہر نفسیات کی رائے بھی سامنے آگئی۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر عظمیٰ علی نے کہا ہے کہ معاملے پر جعلی پیروں سے بھی تفتش ہونی چاہیے کیونکہ ایسے لوگ کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونکی گئی، جسے زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) لایا گیا۔

اسپتال میں خاتون کی سرجری کے بعد کیل نکال دی گئی تاہم ڈاکٹر وں نے اس کی چوٹ کو گہری قرار دیا۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی حالت میں اسپتال لائی گئی خاتون حاملہ ہے اور سر پر گہری چوٹ تھی، کیل کو سرجری کرکے نکالا گیا۔

ڈاکٹر حیدر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اسے بیٹے کی خواہش تھی، اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، جس پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا۔

قومی خبریں سے مزید