• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 900 نئے کیسز رپورٹ، 21 مریضوں کا انتقال

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 900 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس کے شکار 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10567نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 900 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد7927 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 663 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 501625 ہوچکی ہے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے7688517 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 551125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 41573 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 41167 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 366 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اور 337 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 29 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 900 نئے کیسز میں سے 530 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ملیر 235، ضلع شرقی 105، ضلع جنوبی 86، کورنگی 47، ضلع وسطی 39 اور ضلع غربی سے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 132، مٹیاری 26، خیرپور 25، ٹنڈو محمد خان 17، سجاول 16، ٹھٹھہ 13، دادو اور سکھر 12-12، جامشورو اور عمرکوٹ 11-11، جیکب آباد اور نوشہرو فیروز 10-10، بدین اور شکار پور 9-9، سانگھڑ 8، میرپورخاص 7، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار6-6، کشمور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ سے 2-2 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 720095 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 38683664 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید