• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹک، مسکان کی ویڈیو شیئر کرنے والے کو ٹوئٹر پر وارننگ

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسندوں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ مسکان  کی ویڈیو ٹوئٹر پر اپلوڈ کرنے والے محمد زبیر کو وارننگ مل گئی۔

محمد زبیر نے واقعے کی تفصیلی ویڈیو سلسلہ وار اپنے اکاؤنٹ پر جاری کی تھی۔

مسکان کی ویڈیوز پر ہی محمد زبیر نے بتایا کہ ٹوئٹر نے انہیں ای میل کے ذریعے ان ٹوئٹس پر موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں بتایا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سےموصول ہونے والی ای میل میں محمد زبیر کو مسکان کے ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جرمن قانون کے تحت مسکان کی ویڈیوز شیئر کرنے والے صارف کو فوری رپورٹ کیا جائے۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری ای میل کے اختتام میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ٹوئٹ جرمنی کے قانون اور ٹوئٹر کے قواعد و ضوابط کے خلاف نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا پر ایک نہتی لڑکی کے انتہا پسندوں کے سامنے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے کی ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے۔

ایک نہتی باحجاب طالبہ مسکان کی وائرل ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  درجنوں جنونی ہندو طلبا کے ہراساں کرنے پر ڈرنے کے بجائے مسکان نعرہ تکبیر بلند کرتی ہیں۔

مسکان کی بہادری پرجمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔

انتہا پسند ہندوؤں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔

دوسری جانب نوبیل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے بھی باحجاب طالبات کے اسکول میں داخلے پر عائد پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید